کرینہ کپور اور سیف علی خان کے دوسرے بیٹے کو دیکھنے کا مداحوں کو بے حد انتظار تھا، مگر جب بھی سیف اور کرینہ سے اس حوالے سے سوال کیا جاتا تھا تو جواب ان کا یہی ہوتا تھا کہ ابھی بچہ چھوٹا ہے، صحت کے معاملات ہیں اس لئے بعد میں دکھایا جائے گا پھر ایک جواب دیا کہ انسٹاگرام لائیو پارٹی تھروبیک کے ذریعے بیٹے کو دکھایا جائے گا۔

لیکن کل ایک ڈراپ سین ہوگیا، جتنا کرینہ اپنے بیٹے کی تصویر کو وائرل ہونے سے بچانا چاہتی تھیں، اتنی ہی ان کے بیٹے کی تصویر انسٹاگرام پر خوب چھائی، کیونکہ ان کے والد رندھیر کپور نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا تھا، ارے دیکھو تو یہ تو بلکل میرے تیور جیسا لگتا ہے، لیکن اس سے زیادہ صحت مند ہے۔

مگر بھارتی انسٹاگرام اور ویب سائٹ پنکی ولاز اور نیوز فلیکس کے مطابق: ” جلد ہی رندھیر کپور نے کرینہ کے دوسرے بیٹے کی تصویر کو ڈیلیٹ کردیا، مگر یہ بات آگ کی طرح پھیل گئی، ہر کسی نے انسٹاگرام سے اسکرین شوٹس لے لئے، اور ہم نے بھی آپ کو دکھانے کے لئے اسکرین شوٹ لیا ہے۔”

واضح رہے کہ اس بچے کا نام اب تک میڈیا پر نہیں بتایا گیا ہے، اور امید ہے کہ بیٹا 6 ماہ کا ہونے کے بعد ہی اس کے نام کرن کو دکھایا جائے۔

Sharing is caring!

شیئر کریں