خواتین کچن کے معاملے میں بہت محتاط ہو کر ہر کام کرتی ہیں اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ چاہے گھر سنورا ہوا ہو یا نہ ہو ان کا کچن صاف سھترا چمکدار اور بہتر طور پر پلان ہوا ہو، لیکن بعض اوقات کچن میں کھانا بنانے کی جلدی کچن کی ترتیب اور کچن میں موجود چیزوں کو خراب کر دیتی ہیں۔ بہرحال وومن کارنر میں آج جانیئے کچھ ایسی ٹپس جو آپ کا وقت اقر محنت دونوں بچا سکتی ہیں۔

بعض اوقات جلدی میں چائے نکالنے اور سروو کرنے کی وجہ سے چائے کی چھننی میں پتی رہ جاتی ہے اور صحیح سے نہ دھونے کی وجہ سے یہ پتی ان جالیوں میں جم جاتی ہے، جس کی وجہ سے یہ جلدی ہی خراب ہو جاتی ہے ایسے میں آپ کو چاہیئے کہ اس چھننی کو کچھ دیر کے لئے چولہے پر رکھیں اور ہلکی آنچ پر سیک لگالیں جس سے چھننی میں موجود پتی باہر نکل جائے گی اور چائے کی چھننی بلکل صاف ہو جائے گی بس پھر اس کو اپنی سے دھوئیں اور کپڑے سے صاف کرلیں۔

کچھ لوگ جلدی میں روٹی بناتے ہیں اور روٹی سیکتے وقت پیڑا اگر ٹوٹ جائے تو آٹا چمٹے میں چپک جاتا ہے اور اس کو اچھی طرح نہ دھوئیں تو چمٹے میں آٹا چپکا ہی رہتا ہے، ایسے میں آپ چمٹے پر تھوڑا سا نمک کا پانی لگائیں اور اس کو بھی کچھ دیر تک چولہے پر سیک لیں، اس سے آپ کا چمٹا بلکل صاف ہو جائے گا۔

ٹماٹر کو دھو کر خشک کرلیں پھر اس کو ہلکی آنچ پر جلائیں اور ایک پلیٹ میں رکھیں، پھر چمچ کی مدد سے اس کو کچلیں۔ اب اس کچلے ہوئے ٹماٹر کو شیشے کے گندے برتنوں پر رگڑیں، آپ دیکھیں گی کہ جلد ہی سارے نشانات ختم ہو جائیں گے۔

Sharing is caring!

شیئر کریں