خواتین کو اپنا رنگ گورا کرنے کی بہت جلدی ہوتی ہے کیونکہ وہ چاہتی ہیں کہ کم وقت میں زیادہ حسین نظر آئیں اور اس کے لئے بیوٹی کریموں کے ساتھ فارمولا کریموں کا انتخاب کرتی ہیں اور بالآخر اس سے ان کی جلد خراب ہو جاتی ہے رنگ صاف وقتی طور پر تو ہو جاتا ہے بعد میں ان کی رنگت پھیکی پڑ جاتی ہے، اب اس کے لئے قدرتی ٹپس اور جڑی بوٹیوں کا استعمال سب سے زیادہ اچھا اور معیاری طریقہ ہے جن کا کوئی سائیڈ افکیٹ نہیں ہوتا، بے شک فائدہ دیر سے ہوتا ہے مگر کچھ وقت بعد نتائج بہت اچھے ہوتے ہیں۔ وومن کارنر میں ہمیشہ آپ کے لئے زبردست اور معیاری ٹپس بتائی جاتی ہیں اور آج بھی ہم آپ کو ایک ایسی ٹپ سے رنگ گورا کرنے کی ترکیب بتانے جا رہے ہیں جو سارا سال آپ کو فائدہ دیتی ہے اور ایک مرتبہ استعمال کرنے کے بعد رزلٹ آپ کو واضح فرق دکھا دیتا ہے۔

٭ ایک چمچ آٹے کو اچھی طرح توے پر بھون لیں۔

٭ اس میں ایک چمچ بیسن، آدھا چمچ ہلدی مکس کریں۔

٭ پھر اس میں گلاب کا عرق اور ملائی کو اچھی طرح مکس کریں۔

٭ اس پیسٹ کو چہرے پر لگالیں۔

٭ لیجیئے گرمیوں کی فیئرنس اور وائٹننگ گریم تیار ہے، اب اس کو روزانہ لگائیں اور فارمولا کریموں کے مہنگے پیسوں کے خرچوں سے جان چھڑائیں۔

اس میں قدرتی طور پر چند ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو جلد کا رنگ نکھارنے اور جسمانی ہارمونز جو رنگت کی پیداوار میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں، ان کو اندرونی طور پر گورا کرنے کا کام کرتے ہیں۔ اس وجہ سے یہ بوٹی آپ کو گورا اور حسین بنانے کا کام کرتی ہے۔

Sharing is caring!

شیئر کریں