گھر میں کچھ کھانے کے لیئے ہو یا نہ ہو بس ایک آلو ہوں وہی کافی ہیں آلو کھانے میں سب ہی کو پسند ہوتے ہیں مگر اس کو پینے کے بھی فوائد اتنے بے شمار ہیں جنھیں جان کر آپ آلو کا استعمال مذید بڑھا دیں گے تو جانیئے ماہرین کیا کہتے ہیں:
” آلو میں بڑی مقدار میں فائبر، گُڈ کاربز، زنک، پوٹاشیم ، ایلکلائن، وٹامن سی، کے اور کچھ مقدار پروٹین کی بھی پائی جاتی ہیں اس کو کئی طرح سے پکا کر کھآنے کے علاوہ جوس نکال کر استعمال کرنے سے یہ مختلف قسم کی بیماریوں میں مفید ہے”
• آلو کا جوس پینے سے السر سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔
• آنکھوں کے گرد کالے گھیروں کو ختم کرننا چاہتی ہیں تو آلو کا جوس بھی استعمال کریں اور اس کو کاٹ کر اپنی آنکھوں پر روز بیس منٹ تک رکھیں۔
• ماہرینِ غذائیت کے مطابق: ” آلو میں وٹامن بی کی بھر پور مقدار پائی جاتی ہے جو کہ کاربز کو فیٹ میں بدلنے کے بجائے توانائی میں بدل دیتا ہے، آلو کے جوس کے استعمال سے جسم توانا اور متحرک ہو جاتا ہے۔
• اس میں موجود کیلشیم، زنک اور وٹامن کے زخم لگنے کی صورت میں خون کو جمنے میں مدد فراہم کرتا ہے جس کی وجہ سے زیادہ خون بہہ جانے سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے ۔

Sharing is caring!

شیئر کریں