بھنگ کے تیل سے کینسر کا کامیاب علاج ممکن ہے۔

میں کافی سالوں سے اس موقع کی تلاش میں تھا کہ یہ نسخہ اطبا کے شیئر کروں تو آئيۓ آج ہم اس کے رموز اخفات سےپردہ اٹھاتے ہیں۔

ڈاکٹر رک سیمپسن (Rick Simpson) نے کینسر ان مریضوں کو شفایاب کیا جوتقریبا مایوسی سے ہمکنارتھے ۔
“ایک میڈیسن کے پروفیسر کے یہ الفاظ ابھی میرے کانوں میں گونج رہے ہیں کہ میں معافی چاہتا ہوں کہ میں اسے صرف نشہ سمجھتا رہا اور آج میرا لا علاج پوتا اس سے شفایاب ہو گيا ۔ آئئ ایم سوری میں اپنےالفاظ واپس لیتا ہوں”

آج ہم سب مل کر اس بھنگ کے تیل پر بات کرتے ہیں ۔
(What is Cannabis Oil)
بھنگ کا تیل Cannabis۔

خلیات کو تباہ کرنے والے سیل کی ترقی کو مسدود کرتا ہے،سرطانی ٹیومر کو خون کی سپلائئ کم کرتا ہے ۔ بڑی آنت کے کینسر میں انتہائئ مفید ہے ۔ اسے جگر کے کینسر میں استعمال کیا تو بہترین نتائج ملے ۔یہ پھیپھڑوں اور بریسٹ کینسر میں بھی انتہائئ کار آمد ہے۔ یہ عام خلیات کو نقصان پہنچاۓ بغیر کینسر کے سیلز کی موت ثابت ہوا ، نارمل سیلز پر بہت معمولی منفی اثرات سامنے آۓ ۔

کیموتھیراپی کے ساتھ یہ بہت موثر کردار ادا کرتا ہے ۔ اس کو پہلے حیوانات پرکامیابی سےتجربہ کیا گيا اب انسانوں میں اس کے استعمال کے شواہد نیٹ پرہر طرف موجود ہیں۔ ایسے ایسےکینسرکے مریض شفایاب ہوۓ جن کے زندگی کے دن گنےجا چکےتھے ، جن کےبچنے کی تمام امیديں دم توڑ چکی تھیں۔

بھنگ دو قسم کی ہے کینابس انڈیکا میں اس کا تیل پایا جاتا ہے ، جو افغانستان میں کاشت ہوتی ہے ۔ عام خود رو بھنگ میں بھی اس کے اکا دکا پودے نظر آتے ہیں ۔ جو اپنے مخصوص مڑے تڑے پتوں سے پہچانے جا سکتے ہیں تاہم نمبرون بھنگ انڈيکا ہی کاشت کر کے تیل حاصل کیا جا سکتا ہے جو فوائد میں کمال درجہ ہے۔ وہ بھنگ گانجے کی طرح لوگ پیتے ہیں اسے چرس کی ماں کہا جا سکتا ہے ۔

ممکن ہے پاکستان کے بعض علاقوں میں اس کے پودے عام خودرو بھنگ کے ساتھ موجود ہوں ، پہاڑی ايریا میں اس کی موجودگی کا امکان زیادہ ہے ۔ یہ نیک مقصد کے تحت کاشت بھی کی جا سکتی ہے ۔ اگر تجربہ کار حکماء آگے آئيں تو وہ دن دور نہیں جب ارض پاک پر موت کی دہلیز پر ایڑیاں رگڑتے کینسر کے مریض جینے کے خواب دوبارہ دیکھنے لگ جائيں۔

کینسر کے علاج کے لئے تین جڑی بوٹیاں (جو پاکستان میں بھی عام ہیں) پوری دنیا میں کامیابی سے استعمال ہورہی ہیں۔
:
1- بھنگ کے پھولوں کا تیل (کینابس آئل)
2- دھماسہ (فیگونیا اریبیکا، فیگونیا کریٹیکا) خاص طور بریسٹ کینسر کے لئے، پورے پودے کا رس نکال کر دیں
3- ککروندہ (بھتر، بھتل) ڈینڈولین (ٹریکسے کم_ آفیسی نیلس) جڑ اور پتے
:
تینوں ہی ادویات پیشاب آور ہیں اور جگر کے امراض میں صدیوں سے استعمال ہورہی ہیں۔

1- http://healtheternally.com/…/dandelion-weed-can-boost-your…/
2- https://en.wikipedia.org/wiki/Taraxacum
3- http://www.webmd.com/vit…/ingredientmono-706-dandelion.aspx…&
4- https://www.cancertutor.com/dandelionroot/

صاحبان انٹرنیٹ پر گوگل سرچ میں Cannabis Oil لکھنے کی دیر ویڈیوز آپ کی رہنمائ کےلئے موجود ہیں ، تصویریں موجود ہیں ، مشکل ترین طلاء بنانے والے ہاتھ اس کی گردن دائيں ہاتھ سے مروڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ سینے میں ہمدرد دل رکھنے والے اطبا کئ غریب گھروں کے چراغ بجھنے سے بچائيں گے ۔ اللہ پاک اس مشن میں آپ کا حامی و ناصرہو۔۔

نوٹ:— کیونکہ یہ پوسٹ فاضل طب لوگوں کے لۓ ہے ، اور عوام الناس کی بہتری کا خواب ہے۔

بشکریہ عرفان حیدر بٹ

شیئر کریں