بعض اوقات کئی چیزیں ایسی ہوتی نہیں ہیں جیسی دکھائی دیتی ہیں، آج ہم آپ کو ان ہی کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر آپ نے اکثر و بیشتر کچھ کیک کی تصاویر دیکھی ہوں گی جنہیں دیکھ کر بالکل نہیں لگتا کہ وہ کوئی کیک ہے، جیسا کہ کسی بندے کی تصویر، آپ کو دیکھ کر یہ ہی لگے گا جیسے یہ کوئی انسان ہے لیکن دراصل وہ کیک ہوتا ہے۔فنکار اتنی مہارت سے اہنا ٹیلنٹ استعمال کرتے ہوئے یہ چیزیں بناتے ہیں کہ دیکھنے والا دنگ رہ جاتا ہے۔آج ہم آپ کو

ایک ویڈیو کے ذریعے دکھائیں گے کہ کس طرح روز مرہ کے استعمال کی اشیاء سمیت کئی دیگر چیزوں کے کیک بنائے گئے جنہیں دیکھنے والا پہلی نظر میں دھوکہ کھا جائے۔اس کے علاوہ بھی کیک کی ایک تصویر ٹوئٹر پر صارف کی جانب سے شئیر کی گئی جس کے بعد وہ وائرل ہو گئی۔ یہ حقیقت میں ایک کیک ہے جسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے مانو کوئی بندہ لیٹا ہوا ہے۔
شیئر کریں